اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برازیل میں اسکول کے چوکیدار نے نرسری کے بچوں پر پٹرول پھینک کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں 4 کمسن بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی ریاست میناس گیرائس کے چلڈرنز پیپل میونسپل ایجوکیشن سینٹر میں سیکورٹی گارڈ نے نرسری اسکول میں موجود بچوں پر پٹرول پھینک کر آگ لگادی جس کی وجہ سے 10 زندہ زندہ جل گئے ہیں۔
برازیلی حکام کا کہنا ہے کہ زندہ جل کر ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 4 سال کے درمیان ہے۔
برازیلین پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈ نے بچوں کے ساتھ خود کو بھی آگ لادی جبکہ حملہ آور نے نرسری سیکشن میں آنے سے قبل ایک ٹیچر کو کمرے میں بند کرکے اسے بھی آگ لائی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس واقعے میں 25 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 9 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲